وام ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکیں، اوباما

0
106

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے اس سوال کا جواب دینا بھی مشکل ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔جوبائیڈن اور کاملا ہیریس کے لیے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیدن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا۔جو بائیڈن نے برسٹل میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پنسلوینیا ریاست کے عوام انہی کے حق میں ووٹ دیں گے۔واشنگٹن پوسٹ کا بھی کہنا ہے کہ پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن طے کریں گی کہ الیکشن کون جیتے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here