ٹوکیو گیمز کے فروخت شدہ ٹکٹوں کی رقم لوٹا دی جائے گی: ذرائع

0
138

 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کی منتظم کمیٹی جاپان میں فروخت شدہ ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کی پیشکش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب رواں سال ملتوی کردہ یہ گیمز آئندہ سال ہونے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اس لیے رقم واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ کھیل ملتوی کیے جانے کے سبب ممکن ہے شائقین انہیں دیکھنے نہ جا سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے ٹکٹوں کی واپسی دس نومبر کے آس پاس سے تقریباً بیس دن تک قبول کی جائے گی جبکہ پیرالمپکس کے ٹکٹوں کی واپسی دسمبر میں تقریباً بیس دن تک قبول کی جائے گی۔ جاپان میں تقریباً 44 لاکھ 80 ہزار اولمپک ٹکٹ اور تقریباً نو لاکھ ستر ہزار پیرالمپک ٹکٹ فروخت کیے گئے تھے۔ انتظامی کمیٹی کہہ چکی ہے کہ کھیل ملتوی کیے جانے کے باوجود مذکورہ ٹکٹ بدستور قابل استعمال ہیں کیونکہ نیا شیڈول بھی پہلے جیسا ہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here