پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر خان کی وفات پر قائدین اور پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس

0
425

بروکلین‘ نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے-سٹینڈنگ کمیٹی فاراکاؤنٹیبلٹی اینڈ ڈسپلن کے چیف ایگزیکٹو اور پاکستانی امریکن کے مایہ ناز بزنس مین اور تحریک انصاف کے متحرک رہنماء مرزا اکرم اور ان کے ساتھیوں قمرزمان خان‘ حفیظ خان نے ضمیر خان مرحوم کیلئے خصوصی طور پر دعائے مغفرت کی اور انہوں اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف امریکہ کیلئے ضمیر خان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ لوگوں کو یاد رہیں گی- ضمیر خان کی وفات پاکستان تحریک انصاف کیلئے بہت بڑا نقصان ہے-اللہ پاک مرحوم کو جواررحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here