جاپانی وزیراعظم سُوگا کی 2020 ٹوکیو گیمز کے لیے سخت تر اقدامات کی ہدایت

0
107

جاپان کے وزیراعظم سُوگا یوشی ہیدے نے کہا ہے کہ منصوبے کے مطابق اب آئندہ سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز میں کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھام اور سائبر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں ضروری ہیں۔جناب سُوگا نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو 2020 ٹوکیو گیمز کے سرکاری پینل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کابینہ کے تمام وزراء نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جناب سُوگا نے کہا کہ جاپان میں ان گیمز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہو گا کہ نسلِ انسانی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے مشرقی جاپان میں آنے والے شدید زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی متاثر کن بحالی کو ان گیمز کے موقع پر دنیا کو دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔جناب سُوگا نے کہا کہ گیمز سے متعلقہ افراد اور شائقین میں کورونا وائرس انفیکشنز کی روکتھام کے لیے موثر اقدامات کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جانا چاہیے۔جناب سُوگا نے سائبر دہشت گردی سے محفوظ رکھنے، سلامتی کو مضبوط بنانے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور دیگر آنے والوں کی نقل و حمل اور امیگریشن کنٹرول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی تمام وزراء کو ہدایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here