کراچی: گلشن اقبال کی رہائشی عمارت میں دھماکا، 5 جاں بحق

0
93

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 28 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، دھماکا تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا اتفاقی واقعہ ہے پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ڈی آئی جی کراچی ایسٹ نعمان صدیقی کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر واقع ایک رہائشی عمارت میں آج صبح سوا 9 بجے خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رہائشی عمارت کے کارنر کے دو فلیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا فلیٹ میں ہوا تاہم نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا جس کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر معائنہ کر رہی ہیں۔دھماکے سے ایک نجی بینک کی برانچ کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، درجنوں دکانیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچنے والے ایدھی رضاکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ایدھی ترجمان کے مطابق دو لاشوں کو گلشن اقبال کے پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 3 ڈیڈ باڈیز ناظم آباد میں واقع عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق اب تک 28 سے زائد زخمیوں کو نجی اور سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here