کورونا کی ممکنہ دوسری لہر، فعال مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

0
141

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد 9 ہزار 461 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 24 ہزار 084 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد  9 ہزار 461 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 7 ہزار 950 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 673 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 134 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 760، خیبرپختونخوا 38 ہزار 708 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 187، بلوچستان میں 15 ہزار 704 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 507 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 084 تعداد ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here