حکومت جاپان کے ترجمان اعلیٰ نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چین کے ساتھ کاروباری دورے دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے حکومتی ارادے کا اظہار کیا ہے۔چیف کابینہ سکریٹری کاتو کاتسُونوبُو نے دونوں ملکوں کے مابین کاروباری دوروں کی دوبارہ اجازت دینے یا نہ دینے کے بارے میں چین کے ساتھ جاری تبادلہ خیال کا حوالہ دیا۔جناب کاتو نے کہا کہ دونوں فریق یہ دورے دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی امکان ظاہر کرنے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ جاپان اور چین ایک دوسرے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔جناب کاتو نے نشاندہی کی کہ معیشت کی بحالی کے لیے سرحد پار دورے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور چین کے درمیان کاروباری دورے ایسے انداز میں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے لیے حکومت کوشش کرے گی، جو انفیکشنز پھیلانے کا باعث نہ بنے۔
Latest article
بھارت اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال...
اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر...
وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی...