اداکارہ اور ماڈل اریبہ حبیب کا ترکش ڈرامے ‘دیلیش ارطغرل غازی’ سے متعلق کہنا ہے کہ اگر پاکستا ن میں ارطغرل جیسا ڈرامہ بنایا گیا تو اس پر پابندی لگ جائے گی
کراچی :اریبہ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ ڈراموں سے متعلق کچھ مخصوص مواد کے علاوہ کچھ دیکھنا پسند نہیں کرتا ، پاکستان میں ارطغرل ڈرامے میں جیسا لباس اور ڈائیلاگز ہیں اس قسم کا مواد اگر ہم بنانے کی کوشش کریں گے تو اس پر پابندی لگ جائے گی ۔