عوام کو نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھنا ہوگا:سراج الحق

0
131

حکومت معاشی بہتری چاہتی ہے تو سودی معیشت سے تائب ہونا ہوگا مہنگائی،بدامنی عروج پر، حکومت 2سال میں مقبولیت کھوچکی:گفتگو

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا چہروں کی تبدیلی میں قوم کے 73سال ضائع ہوگئے ،اب عوام کو نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھنا ہوگا،ظلم وجبر اور استحصالی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر مثبت تبدیلی نہیں آئے گی،موجودہ حکومت کا ہر قدم غلط سمت اٹھ رہا ہے ،تبدیلی کے خواب چکنا چور ہوچکے ہیں اوراچھی حکمرانی کے جتنے بھی اشاریے تھے وہ الٹ سمت جارہے ہیں ،حکومت کے سارے اقدامات نمائشی ہیں، حکومت دوسال میں ہی اپنی مقبولیت کھو چکی ہے ،مہنگائی، بے روز گاری اور بدامنی عروج پر ہے ،عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو انہیں دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا،حکومت معاشی بہتری چاہتی ہے تو اسے سودی معیشت سے تائب ہونا ہوگا ، جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی ؐ کی جدوجہد کررہی ہے ،اللہ کا عطا کردہ نظام ہی ہماری تمام پریشانیوں کا علاج ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا یہ حکومت سابق حکومتوں کا مجموعہ ہے ،مسلم لیگ ،پیپلز پارٹی اور مشرف کی کابینہ کے لوگ موجودہ کابینہ میں بیٹھے ہیں ،ان وزیروں اور مشیروں نے ناکامیوں کی پہلے جو کتاب لکھی تھی وزیر اعظم اسے پڑھ لیتے تو آج اس صورتحال سے ان کا واسطہ نہ پڑتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here