کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری لڑائی آپ سے نہیں بڑوں سے ہے،ہماری تحریک فیصلہ کن ہے، حکومت کوچند روز میں سب کچھ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے،اتوار کو پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میںمریم نے کہاہےکہ عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کر ہمارے دل گھبرارہے ہیں، ہم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے۔حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے، عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کو عزت دلانے تک جاری رہے گی،مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز تقریر ایک ایسے ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، جسے بہت غصہ تھا۔
Latest article
بھارت اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال...
اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر...
وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی...