الیکشن میں ناکامی پر ٹرمپ امریکا چھوڑ دینگے

0
56

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انتخاب میں جو بائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا۔امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔ مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے اپنے مد مقابل ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ابھی تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے مقابل امیدوار بائیڈن سے رائے عامہ کے سرویز اور صدارتی مہم کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کے اعتبار سے پیچھے ہیں۔بائیڈن 38 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں جب کہ ٹرمپ کی مہم کے لیے گزشتہ ماہ تک 24 کروڑ سے زائد رقم جمع کیے ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here