پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 328 کیسز اور 11 اموات رپورٹ

0
98

پاکستان، دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک سے قدر بہتر ہے، تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز کی تعداد بڑھی ہے اور موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر اب تک ملک میں 3 لاکھ 23 ہزار 19 افراد وائرس سے متاثر، 3 لاکھ 7 ہزار 69 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 654 انتقال کر چکے ہیں۔پاکستان میں آج 18 اکتوبر کو مزید 328 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 11 مریض انتقال کر گئے جبکہ 429 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 296 ہے۔آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں بلوچستان کے گزشتہ روز سامنے آنے والے 25 کیسز اور ایک موت اور خیبرپختونخوا کے 33 کیسز بھی شامل تھے جن کے بعد وہاں بلوچستان مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 669 اور خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 598 ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سے اب تک وبا کی صورتحال میں خاصی بہتری آچکی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ کے دوران یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد تک جا پہنچی تھیں۔بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔گزشتہ ماہ میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here