جاپانی وزیراعظم سُوگا، ویتنام اور انڈونیشیاء کے دورے پر روانہ

0
63

جاپان کے وزیرِاعظم سُوگا یوشی ہِیدے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر ویتنام اور انڈونیشیاء روانہ ہو گئے ہیں۔جناب سُوگا اس چار روزہ دورے کے دوران ویتنام کے وزیرِاعظم نُوئن شُوان پھک اور انڈونیشیاء کے صدر جوکو وِیدودو سے ملاقات کریں گے۔ وہ پیر کے روز ہنوئی میں ایک یونیورسٹی میں آسیان سے متعلق جاپان کی پالیسی کے موضوع پر خطاب کریں گے۔وزیرِاعظم سُوگا نے اتوار کے روز روانگی سے قبل ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈّے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ جاپان کے ان دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ آسیان سے بھی تعلقات مضبوط تر بنانے کے بارے میں رہنماؤں سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آزاد اور کُھلے ہِند-بحرالکاہل کو یقینی بنانے کی غرض سے، جس کیلئے جاپان جدوجہد کر رہا ہے، آسیان ایک اہم شراکتدار ہے اور وہ وضاحت کریں گے کہ جاپان خطّے کے امن اور خوشحالی میں معاونت کیلئے پُرعزم ہے۔کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے آغاز کے بعد یہ جاپان کے کسی وزیرِاعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔حکومت نے وزیرِاعظم کے ساتھ سفر کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد محددو کر دی ہے۔ جناب سُوگا اور حکّام کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here