سانس سے کورونا وائرس کی تشخیص کا آلہ

0
91

توہوکُو یونیورسٹی اور انتہائی حساس پیمائشی آلات بنانے والی کمپنی شیمادزُو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا نظام وضع کیا ہے جسکی مدد سے، چھوڑے گئے سانس سے کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔دونوں اداروں نے مذکورہ ٹیسٹنگ نظام کے تجرباتی نمونے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔مذکورہ آلہ تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ تقریباً پانچ منٹ تک، چھوڑے گئے سانس کو جذب کرتا ہے۔ دوسرا حصہ سانس میں موجود تمام کورونا وائرس کو غیر فعال بناتے ہوئے وائرس میں موجود پروٹینز حاصل کرتا ہے۔ جبکہ تیسرے حصے میں پروٹینز کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔آلہ تیار کرنے والوں کا کہنا ہے یہ نظام تقریباً ایک گھنٹے میں نتائج دے سکتا ہے۔ اُنکا مزید کہنا ہے کہ بڑی جسامت والے اس آلے کی کثیر تعداد میں تیاری ایک چیلنج ہے۔آلے کی طبی آزمائش تقریباً 10 متاثرہ افراد پر کی گئی ہے۔ آلہ ساز اداروں کا کہنا ہے کہ مزید آزمائش کی جائے گی اور وہ اسے چھوٹے سائز میں تیار کرنے اور عملی استعمال میں لانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔توہوکُو یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر آکائیکے تاکاآکی نے کہا کہ سانس سے وائرس کی تشخیص کی کوششوں کے حوالے سے کوئی تحقیقی مقالے موجود نہیں ہیں اور اُنکی ٹیکنالوجی غالباً دنیا کی پہلی ایسی ایجاد ہو گی۔شیمادزُو کے صدر اُوےدا تیرُوہیسا نے کہا یہ نظام نہ صرف لوگوں میں انفیکشن کا سراغ لگا سکتا ہے بلکہ یہ بھی معلوم کر سکتا ہے کہ کیا اُن میں علامات شدید ہو سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here