امریکی بجٹ خسارے نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

0
129

امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز بتایا کہ اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 تک کے عرصے کے قومی بجٹ کا خسارہ 31 کھرب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا سالانہ خسارہ ہے۔خسارے میں اضافے کے پس پردہ عوامل میں ٹیکس آمدنی میں آتی کمی اور کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے شدید متاثرہ معیشت کو تقویت دینے پر اٹھنے والے بھاری اخراجات شامل ہیں۔اس بار کے خسارے نے مالی سال 2009 کا چودہ کھرب ڈالر خسارے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو عالمی مالیاتی بحران کے فوراً بعد قائم ہوا تھا۔حکومت نے بیروزگار افراد اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہارا دینے کے لیے اخراجات میں بھاری اضافہ کیا ہے۔ایسے حالات میں جب ملک میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین میں کمی آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے، کانگریس مزید ترغیبی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی مالی حالت بحال کرنے سے متعلق بحث و مباحثہ عملی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here