جاپان کی دواساز کمپنیوں نے عندیہ دیا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی کورونا وائرس ویکسنز کی، سنہ 2022 کے لگ بھگ دستیابی متوقع ہے۔نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں مصروف 5 دواساز کمپنیوں نے بدھ کے روز یوکوہاما شہر میں ہونے والے ایک سمپوزیم میں شرکت کی۔ یہ سمپوزیم، بائیو ٹیکنالوجی کی ایک نمائش کا حصہ تھا۔کمپنیوں نے اپنی اپنی وضع کی جانے والی ویکسین کی خصوصیات اور تیاری کے مرحلے کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ اوساکا کی ایک نئی کمپنی نے ڈی این اے استعمال کرنے والی نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسین کی مریضوں پر آزمائش شروع کر دی ہے۔ کمپنی کے ایک مقرر نے کہا کہ تیاری کے مرحلے میں ہموار انداز میں پیشرفت جاری رہنے کی صورت میں بھی، ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2022 کے دوسرے نصف سے قبل ممکن نہیں ہوگی۔جنیٹک ریبونُوکلیک ایسڈ یا آر این اے کو استعمال کرتے ہوئے ویکسین کی تیاری میں مصروف ایک بڑی دواساز کمپنی کے ایک مقرر نے کہا کہ کمپنی کو ویکسین جلد سے جلد تیار کرنے کی توقع ہے اور اس کا ہدف 2022 ہے۔دواؤں اور طبی آلات سے متعلق ایک ایجنسی جو مقامی طور پر تیار کردہ دواؤں کی جانچ بھی کرتی ہے، اُس سے تعلق رکھنے والے مقرر نے بتایا کہ ایجنسی ادویات کے مؤثر اور محفوظ ہونے سے متعلق اپنے اخذ کردہ نتائج کا بین الاقوامی برادری کے ساتھ تبادلہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تیار کی جانے والی کسی بھی ویکسین کی مناسب طور پر جانچ کی جائے گی، قطع نظر اس کے کہ وہ جاپان میں تیار کی گئی ہے یا اس کی تیاری بیرون ملک ہوئی ہے۔
Latest article
کوئنز اور فلشنگ کی کمیونٹی اپنے لوگوں کو اعلی عہدوں پر لانے کیلئے ووٹ...
ڈسٹرکٹ 20سٹی کونسل کی سیٹ کا انتخاب جیت کر ایشیائی امریکیوں بشمول پاکستانیوں لاطینی امریکیوں اور ہر رنگ ونسل پر مبنی کمیونٹی کے مسائل...
STATEMENT BY COMMUNITIES FOR CAROLYN ON FUNDRAISING GOALS & ACTIVITIES
NEW YORK:____We believe democracy starts at the district level, and are thrilled that our movement is growing. We have surpassed our goals since launching...
Mayor de Blasio Holds Media Availability
Mayor Bill de Blasio: Well, this day is finally here. Good morning, everyone. An amazing, amazing day. I don't know about you, but I...