نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں ناکامی ہوئی تو پارٹی قیادت چھوڑ دیں گی۔وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے ٹی وی مباحثہ میں کہا کہ انتخابات میں کامیابی نہ ملی تو لیبر پارٹی کی قیادت چھوڑ دیں گی اور اپوزیشن سربراہ نہیں بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ بہت قربانیاں مانگتا ہے اور انہوں نے اس کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا ہے۔جیسنڈا آرڈرن نے ووٹرز کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، اکانومی کی بہتری کیلئےغیریقینی صورتحال میں بھی متحد رہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 17 اکتوبر کو عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، انتخابی پولز میں حکمران جماعت لیبرپارٹی کوحزب مخالف جماعت کنزرویٹو نیشنل پارٹی پر 15 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
Latest article
آخری تاریخ میں توسیع! ایک تعلیمی کونسل کی ایک نشست کے لیے آج ہی...
نتخاب لڑیں. خدمت کریں. قیادت کریں.
ایک تعلیمی کونسل کی ایک نشست کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں رات 11:59، 4 مارچ تک توسیع...
زلزلے سے فکُوشیما بجلی گھر میں پانی کے 53 ٹینک اپنی جگہ سے کھسک...
متاثرہ فکُوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ٹینکوں میں تابکاری سے آلودہ پانی ذخیرہ کیا گیا...
حکومت کا ڈسکہ الیکشن میں افسران کیخلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا...
حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی آفیسرز کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں وزیر اعظم عمران...