اسرائیل سے عرب ملکوں کے معاہدوں کی کامیابی پر سعودی تعاون کے شکرگزار :امریکا

0
65

امریکا نے اسرائیل سے عرب ملکوں کے تعلقات بحالی کے معاہدوں کی کامیابی کے حوالے سے سعودی تعاون پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک):واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے ان کے سعودی ہم منصب نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پومپیو نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم اور اس کیساتھ معمول کے سفارتی روابط قائم کرنے پر غور کرے ۔ ابراہام معاہدہ (عرب امارات اور اسرائیل میں تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ)کی کامیابی میں تعاون پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب فلسطینی رہنماؤں یا فلسطینی اتھارٹی کو قائل کرے گا کہ وہ اسرائیل کیساتھ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خطے میں تبدیلی کا عکاس ہے جس میں ایرانی اثرورسوخ سے نمٹنے اور خوشحالی کیلئے علاقائی تعاون کی ضرورت کو درست طور پر محسوس کیا گیا۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پومپیو نے کہا کہاسرائیل سے خلیجی ممالک کے معاہدوں کی کامیابی پر سعودی تعاون کے شکرگزار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here