شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

0
82

لاہور: شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔عدالت نے رابعہ عمران کیخلاف اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کیا۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف پہلے ہی عدالت اشتہاری کارروائی کا آغاز کرچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here