حکومت گوجرانوالہ جلسے سے خوفزدہ ؛ ہر صورت ہوگا :مریم نواز

0
155

لاہور:___ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہاہے کہ حکومت گوجرانوالہ جلسے سے خوفزدہ ہو گئی ،16اکتوبر کو ہر صورت جلسہ ہوگا اس لئے بھرپور تیاریاں کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں‘‘ووٹ کو عزت دو پاسبان ’’بننے والے پی پی 162 کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مریم نواز نے کہا کہ پاسبان رضا کار جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے لوگوں کو ساتھ ملائیں،حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر عوام کو حقائق دکھائیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پاسبان رضا کاروں کو ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کی ۔ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پتھرکھانے پڑے توبھی کھا لیں گے اور لاٹھی چارج کیلئے بھی تیار ہیں،اپوزیشن کو جلسوں سے روکا کس نے تھا جو یہ لوگ اجازت کی بات کرتے ہیں۔ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کئی ماہ تک ڈی چوک پرغیرقانونی بیٹھے رہے ،میں نہیں سمجھتا کہ جنوری تک سلسلہ آگے جائے گا۔ نومبر دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے ۔انہوں نے کہا اس سے پہلے کہ عوام ان کو نکالیں، انہیں خود سیاسی طریقے سے اپناراستہ بنانا چاہیے ،لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ حکومت کووقت دینے کیلئے تیار نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here