جاپان بین الاقوامی سفر کی بحالی کی راہ ہموار کرنے پر غور کر رہا ہے

0
35

 جاپان کی وزارت خارجہ، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب پوری دنیا کے لیے جاری کردا اپنے سفری انتباہ کا درجہ کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔وزارت نے ایک سے چار تک کے درجے کے سفری انتباہ کی سطح مارچ میں پوری دنیا کے لیے بڑھا کر تیسرے بلند ترین درجے یعنی دو کر دی تھی اور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین کی تھی۔تاہم دنیا بھر میں چند ممالک اور شہروں نے لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے۔ وزارت اب سمجھتی ہے کہ جاپانی شہریوں کے پابندیوں کا سامنا کرنے یا غیر ملکی سرزمین پر پھنس جانے کا امکان کم ہو گیا ہے۔وزارتی حکام انتباہ کا درجہ کم کر کے ایک کرنے یا اسے مکمل طور پر ختم کر دینے پر غور کر رہے ہیں۔وزارت نے متعدی بیماری سے متعلق بھی ایک انتباہ جاری کیا تھا۔ کئی ممالک اور علاقہ جات کے لیے تیسرے درجے کا ایسا انتباہ جاری کیا گیا ہے، جس میں لوگوں کو اپنا سفر منسوخ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔وزارت اس انتباہ کی سطح کم کر کے دو کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں لوگوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی درخواست کی گئی ہے۔ ایسا کرنے کی وجہ بین الاقوامی سفر کی بحالی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here