یونان میں تارکین وطن کی گاڑی حادثے میں تباہ، پاکستانی جاں بحق

0
139

ایتھنز: یونان میں تارکین وطن کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستانی ڈرائیور ہلاک اور 9 مسافر زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے شہر کاوالا میں تارکین وطن کی گاڑی کو پولیس چوکی پر روکنے کی کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے تیز رفتاری سے چوکی کو عبور کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کے تعاقب کے دوران ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث کار پر قابو نہیں پاسکا اور سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک اور گاڑی میں سوار 9 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈرائیور پاکستانی ہے جب کہ 9 زخمیوں میں سے 8 مسافر افغان باشندے اور ایک زخمی پاکستانی شہریت رکھتا ہے اور مبینہ طور پر وہی ان افراد کو غیر قانونی طور پر یونان لایا تھا۔ زخمیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here