پی آئی اے کی ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کو31اکتوبر سے مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان “ہوٹل انتظامیہ

0
160

نیویارک :___ نیویارک میں پی آئی اے کے ملیکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی ویب سائٹ پر دو سے زائد دن تک پوسٹ رہنے والا ہوٹل کی بندش کا اعلان تو ہٹا دیا گیا ہے تاہم ہوٹل کی ویب سائٹ پر اگر کمرہ بُک کروانے کی کوشش کی جائے تو 29اکتوبر کے بعد کسی بھی قسم کی کمروں کی بکنک کو عدم دستیاب ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اچانک اعلان کیا گیا کہ ایک سو سال کے بعد ہوٹل کو31اکتوبر کو مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی ارکان نے ہوٹل میں فون کرکے معلومات لینے اور کمرہ بک کروانے کی کوشش کی تو انہیں بھی یہی بتایا گیا کہ 31اکتوبر کے بعد ہوٹل بند ہو رہا ہے ۔ امریکہ مین پاکستان کے سفارتی حکام اور پاکستان میں حکومتی حکام کی جانب سے ابھی واضح نہیں کیا گیا کہ روزویلٹ ہوٹل کا کیا مستقبل ہو گا۔ آیا اس کو فروخت کر دیا جائےگا یا اسے جوائنٹ وینچر کے تحت کسی نئی رہائشی بلڈنگ کی شکل دے دی جائے گی ۔پاکستان میں ایک وفاقی وزیر سے جب ہوٹل کی بندش کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے دو الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” نو آئیڈیا “

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here