جاپان فلائٹس بندش،کمیونٹی سراپا احتجاج،مختلف شہروں میں مظاہرے،فیصلے کے خلاف آج ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائیگا،چوہدری آصف محمود

0
733
جاپان کے لیے پی آئی اے فلائیٹس کی بندش پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج
تویاما(طاہرحسین سے)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی جاپان کے لیے فلائیٹس کمستقل طور پر بندش کے حکومتی فیصلے نے جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کو شدید اضطراب میں مبتلا کردیا ہے اور جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاک جاپان گروپ آف کمپنیز کے صدر چوہدری آصف محمود نے پی آئی اے کی جاپان کے لیے فلائیٹس کی بندش کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے اور آج پیر کے روز ہائی کورٹ میں رٹ بھی دائر کردی جائے گی۔
اس حوالے سے پاک جاپان گروپ آف کمپنیز کے سربراہ چوہدری آصف نے کہا ہے کہ جاہان میں مقیم پندرہ ہزار پاکستانیوں کا اپنے ملک سے رشتہ سفارتخانہ پاکستان اور قومی ایئر لائن کے ذریعے ہی جڑا ہوا ہے دنیا کی بہترین ایئر لائنوں کی موجودگی کے باوجود وہ خود اور پاکستانی کمیونٹی پی آئی اے سے سفر کرنا باعث فخر سمجھتے ہیں۔ اسی ایئر لائن کے ذریعے زندگی بھر اپنے ملک کی معاشی رگوں میں ذرمبادلہ کا خون جمع کرنے والے پاکستانیوں کی باقیات پاکستان روانہ کی جاتی ہیں اور یہ روٹ  گزشتہ چند برسوں سے مکمل نفع میں بھی تھا جبکہ حکومت جاپان کی جانب سے سہولت کی فراہمی کے بعد اب بہت بڑی تعداد میں چینی مسافر قومی ایئر لائن کے ذریعے چین جاتے ہیں اور سیٹیں ملنا بھی مشکل ہوجاتا ہے، ایسے موقع پر ایئر لائن کو مکمل بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
چوہدری آصف نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ کورونا وائرس کے سبب ٹریول انڈسٹری کو شدید معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ دنیا بھر کی ایئرلائنوں کے ساتھ ہوا ہے حکومت کو چاہیے کہ منصوبہ بندی سے اس مسئلے سے نمٹے، قومی ایئر لائن کا پورا آپریشن بند کرنا عقلمندی نہیں ہے۔انہوں نے پاکستان کے معروف قانون دان سید حماد رضا نقوی کے ذریعے پیر کے روز ہائی کورٹ میں حکومتی فیصلے کے خلاف رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔چوہدری آصف نے مزید کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی حمایت سے وہ اس حکومتی فیصلے کو تبدیل کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

دوسری جانب معروف پاکستانی بزنس مین شہزاد بہلم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کی کوی بھی ائرلائن اس وقت منافع میں نہیں ہے،کوئی بھی پاکستانی یہ نہیں چاہتا کہجاپان سے پی ائ اے بند ہو،ان کا کہنا تھا کہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ہے جسے پاکستانیحکومت عوام سے چھپا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here