وائٹ ہائوس میں کورونا تیز،ٹرمپ کا ایک اور مشیر شکار

0
148

وباسے متاثرٹرمپ کی اوول آفس آمد،بریفنگ لی،مزید 78ہزاربھارتی متاثر

وائٹ ہائوس میں کورونا کاپھیلائو تیز ہونے لگا،امریکی صدر کے ایک اور مشیر سٹیفن ملر بھی شکار ہوگئے ۔امریکی صدر کا وائٹ ہائوس میں علاج جاری ہے ،بدھ کو رات گئے امریکی صدر حیران کن طور پر اپنی رہائش گاہ سے نکل کر اوول آفس پہنچ گئے ،جہاں انہیں کئی معاملات پر بریفنگز دی گئیں،وائٹ ہائوس حکام کے مطابق بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ادھربھارت میں ایک دن میں 78ہزار نئے کیسز جبکہ مزید961 افرادہلاک ہوگئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد68لاکھ سے بڑھ گئی۔بھارت میں مرکزی وزیر پارلیمانی امور پرہلڈ جوشی بھی وبا کا شکار ہوگئے ۔مالدیپ میں کورونا کے باعث نافذ ایمرجنسی کی مدت میں 6 نومبر تک توسیع کردی گئی۔کیسز بڑھنے پربرسلز میں آج سے بار اور کیفے بند کردیئے جائیں گے ۔اٹلی میں باہرنکلنے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیاگیا ہے ۔مونٹی نیگرو کے اعلٰی ترین پادری کورونا کاشکارہوگئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here