کورونا سے اتنی معاشی مندی نہیں ہوئی جس کا اندازہ تھا:سربراہ آئی ایم ایف

0
66

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جورجیوا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی عالمی مندی اتنی تشویشناک نہیں ہو گی جس کا ابتدا میں اندازہ لگایا گیا تھا، ایسا حکومتی اخراجات میں اضافے سے ممکن ہوا۔ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے آئندہ ہفتے اجلاس سے قبل اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج منظرنامہ بہت تشویشناک نہیں، جس سے 2020 کیلئے عالمی اندازوں کی مثبت نظرثانی ممکن ہوئی ہے ،تاہم بحران ابھی ختم نہیں ہوا ، اس لئے حکومتیں شہریوں کی معاشی امداد قبل از وقت ختم نہ کریں، کیونکہ آئندہ سال کے منظرنامے میں بے یقینی کی کیفیت نمایاں طور پر موجود ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here