جاپان، امریکا، آسٹریلیا اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے ٹوکیو میں منعقدہ اپنے اجلاس میں، ہند بحرالکاہل خطے کو آزاد اور غیر محدود بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔چار فریقی وزرائے خارجہ اجلاس منگل کی شام شروع ہوا، جس میں جاپانی وزیر خارجہ موتیگی توشی میتسُو، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، آسٹریلیا کی وزیر خارجہ موریس پائین اور بھارتی وزیر برائے امور خارجہ سبراہمنیم جئےشنکر نے شرکت کی۔جناب موتیگی نے چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے میں مختلف محاذوں پر بین الاقوامی مستند اصولوں کو للکارا گیا ہے۔ انہوں نے یہ نشاندہی بھی کی کہ کورونا وائرس کی عالگیر وبا اس رجحان کو تقویت دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں شریک چار ممالک اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کو تقویت دینے کا ایک جیسا ہدف رکھتے ہیں اور یہ کہ آزاد و کھلے ہند بحرالکاہل خطے کا تصور اس ہدف کے حصول میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مشترکہ کوشش کرنے کے لیے بہت سے ممالک کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔چاروں وزرا نے تصدیق کی کہ ایک آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل خطے کی اہمیت پر انکے ممالک میں اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے باقاعدگی سے ایسے اجلاس جاری رکھنے کی حامی بھری۔
Latest article
NYPD Announces Citywide Crime Statistics for February 2021
New York____For the month of February 2021, New York City saw continued reductions in every major index crime category with the exception of grand...
GOVERNOR CUOMO ANNOUNCES $29 MILLION AVAILABLE TO SUPPORT ESSENTIAL WORKERS AND FIRST RESPONDERS THROUGH...
Program Was Designed to Assist Essential Workers and First Responders with Urgent Economic Needs Amidst Ongoing COVID-19 Pandemic
Up to $1,000 Available per Household from...
MAYOR DE BLASIO APPLAUDS U.S. SENATE PASSAGE OF AMERICAN RESCUE PLAN
NEW YORK___Mayor Bill de Blasio today released the following statement applauding the passage of the American Rescue Plan in the U.S. Senate. The legislation...