فرانس اور اٹلی میں شدید سیلاب، 17 لاشیں برآمد

0
121

فرانس کے جنوب مشرقی اور اٹلی کے شمال مغربی علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب میں ریسکیو ٹیموں کو لوگوں کی تلاش میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔درجنوں ہیلی کاپٹروں اور سینکڑوں ریسکیو ٹیموں کی مسلسل چھ روز سے جاری امدادی کاروائیوں سے فرانس کے جنوب مشرقی سے بارشی سیلاب زدہ 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ابھی بھی درجنوں افراد لا پتہ ہیں۔فرانسیسی میڈیا کےمطابق حکام نے کم از کم 17 لوگوں کے جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ مزید بیسوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔فرانس اور اٹلی کے پہاڑی علاقوں میں جمعے سے شروع ہونے والی شدید بارشوں سے سیلاب آیا ہوا ہے، جس سے متاثرین کو بچانے کےلیے ریسکیو ٹیموں کو لوگوں کی تلاش میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک پانی سے جو لاشیں نکالی گئی ہیں حکام کو ان کی شناخت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here