سمندری طوفان کے سبب جاپان میں شدید بارش کا امکان

0
154

اپانی محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان چان ہوم، اختتام ہفتہ پر جاپان کی جانب آ سکتا ہے، جس سے مغربی اور مشرقی خطوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ دن تین بجے مذکورہ طوفان جاپان کے جنوب میں سمندر پر بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب، شمال مغرب کی سمت میں سفر کر رہا تھا۔اسکے مرکز میں ہوا کا دباؤ 970 ہیکٹو پاسکل تھا اور مرکز کے قریب ہوا کے جھکڑوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 126 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہی تھی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ہے کہ جمعرات کی صبح یہ طوفان مزید تقویت پاتے ہوئے اوکیناوا پریفیکچر کے دائیتوجیما خطے سے ٹکرا سکتا ہے اور جلد سے جلد جمعہ کو کاگوشیما کے امامی خطے اور مغربی جاپان کے قریب پہنچ سکتا ہے۔موسمیاتی حکام کا کہنا ہے کہ ہر چند اس طوفان کا راستہ جاپان پہنچنے سے قبل ڈرامائی طور پر تبدیل ہو سکتا ہے تاہم مغربی اور مشرقی جاپان میں جمعہ کے روز سے بارش تیز ہو جانے کا امکان موجود ہے۔انکا لوگوں کو مشورہ ہے کہ موسم کی تازہ ترین صورت حال اور معلومات سے باخبر رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here