حکومت پاکستان کا جاپان کی پاکستانی کمیونٹی پر ظالمانہ وار،پی آئی اے ٹوکیو آفس بند کرنے حکم

0
573

 نوٹیفکیشن جاری ، ہزاروں پاکستانی متاثر،فری میت سروس سے بھی محروم   

ٹوکیو (طاہرحسین سے):__دنیا انٹرنیشنل کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے ٹوکیو آفس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔روٹ بند ہونے سے پاکستانیوں کی سفری مشکلات میں اضافہ،فری میت سروس سے بھی محروم تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے پاکستان سے جاپان کیلئے 50 سالہ پرانا نفع بخش روٹ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جس پر فوری عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

دنیاانٹرنیشنل کو موصولہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے قومی ائیر لائن کو قومی ملکیت سے نکال کر (نجی ملکیت میں دینے یا) پرائیویٹائزیشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے پی آئی اے کے روٹس کو محدود و مختصر کرکے اور مصنوعی خسارہ ظاہر کرکے حکومت کے سابقہ ریٹائرڈ آفیسرز کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

روٹ بند ہونے سے جہاں پاکستانیوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہوگا وہاں فری میت سروس سے بھی محروم ہونا پڑیگا۔ پی آئی اے کی فلائٹس معطل اور روٹ بند کرنے کا حکم کس نے دیا اور کن وجوہات کی بناء پر دیا ؟ سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو نے روٹ بچانے کیلئے

 کیا اقدامات کئے؟ اور اس روٹ پر نفع و نقصان کی کیا شرح رہی ہے؟

تمام حقائق اگلے شمارے میں ملاحظہ فرمائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here