پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس کے 60 لاکھ مسلمان اپنا الگ معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں، انہیں روکنے کے لیے سخت قوانین وضع کیے جانے چاہئیں، میکرون نے اپنا چار نکاتی پلان بھی پیش کردیا۔ فرانسیسی مسلمانوں نے میکرون کے پلان کو مسلمانوں پر کریک ڈاؤن قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق فرانس کی سرزمین ایک بار پھر مسلمانوں پرتنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، فرانسیسی صدر میکرون نے مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کا پلان پیش کردیا۔پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ فرانس کے ساٹھ لاکھ مسلمان اپنا ایک الگ معاشرہ اپنے قوانین کے تحت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی مسلمانوں کو علیحدگی پسند قرار دیدیا۔اس موقع پر میکرون نے اپنا چار نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا جس کے تحت غیر ملکی اماموں اور مساجد کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ گھر پر تعلیم و تربیت پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔فرانسیسی مسلمانوں نے میکرون کے پلان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دیا ہے۔نیا قانون پاس ہونے کی صورت میں مسلمان خواتین گھر سے باہر حجاب نہیں لے سکیں گی جبکہ کئی دیگر مذہبی عقائد پر بھی قدغن لگ جائے گی۔
Latest article
ERIC ADAMS RELEASES MYCITY PLAN TO CONNECT NEW YORKERS WITH SERVICES AS CITY FAILS...
Adams’ MyCity plan would create a single online portal, application for all City services, coordinate assistance programs across public and non-profit providers, put City...
وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب، 178 ووٹ حاصل کیے
وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر...
جاپان اور امریکہ کے مابین سکیورٹی سے متعلق مذاکرات
جاپان اور امریکہ کے سینئر عہدیداروں نے دو طرفہ اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی دوبارہ تصدیق کی ہے۔...