اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مواد سے متعلقہ معاملات عدالتوں میں لانا عوامی مفاد میں نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس طرح کی درخواستوں کے لیے متبادل فورم موجود ہیں۔ فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ درخواست گزار مطمئن نہیں کر سکا کہ اس کے کون سے حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کمزور نہیں ہے اور نہ اسے سیاسی بیان بازی سےخطرہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کا انحصار عدالت کی طرف سے رٹ جاری کرنے پر نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرات کےخدشات درخواست گزار کی غلط فہمی کا نتیجہ ہیں، جبکہ سیاسی نوعیت کی پٹیشنز نظام انصاف اور عدالتوں کو متنازع بناتی ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست کی سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔
Latest article
MAYOR DE BLASIO PLEDGES PARTNERSHIP TO BIDEN WHITE HOUSE COVID-19 RESPONSE EFFORT
“New York City has begun the largest vaccination effort in recent history. Through this effort, over 500,000 doses have been administered here. We are proud of...
کوئنز اور فلشنگ کی کمیونٹی اپنے لوگوں کو اعلی عہدوں پر لانے کیلئے ووٹ...
ڈسٹرکٹ 20سٹی کونسل کی سیٹ کا انتخاب جیت کر ایشیائی امریکیوں بشمول پاکستانیوں لاطینی امریکیوں اور ہر رنگ ونسل پر مبنی کمیونٹی کے مسائل...
STATEMENT BY COMMUNITIES FOR CAROLYN ON FUNDRAISING GOALS & ACTIVITIES
NEW YORK:____We believe democracy starts at the district level, and are thrilled that our movement is growing. We have surpassed our goals since launching...