دھوکا دہی کے ذریعے خواتین سے شادیاں کرکے ان سے لوٹ مار کرنے والا گرفتار

0
86

کراچی میں دھوکا دہی کے ذریعے کئی خواتین سے شادی کرکے اُن سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا۔ دھوکا دہی کے ذریعے کئی خواتین سے شادی کرکے ان سے لوٹ مار کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت میں پیش کردیا گيا۔ ملزم کو جوڈيشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے آج چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  عدالت میں پیشی پر ملزم کو دیکھ کر اس کی ایک بیوی نے تھپڑ بھی مارا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر میرے ساتھ دھوکا کیا ہے، جبکہ ملزم نے جعلی شادیاں کرنے کے لیے ایک گروہ بھی بنا رکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کا اصل نام عبد الماجد ہے، جو نام بدل بدل کر شادیاں کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here