امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کوروناوائرس ٹیسٹ دوبارہ منفی آگیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان اِن کی کیمپین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق جوبائیڈن کا یہ دوسری بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا جمعے کو بھی کیا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی صدارت کے لیے دوسرے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنا اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔
Latest article
جعفریہ کونسل آف یو ایس اے کی جانب سے پرتکلف عشائیہ
بروکلین‘ نیویارک (منظور حسین سے):___امریکی سرزمین پر اعزاداری کے جلوسوں کو دوام بخشنے والی شخصیت جعفریہ کونسل آف یو ایس اے کے روح رواں...
ٹوکیو میں جمعے کے روز کورونا کے 2 ہزار ایک نئے متاثرین کی اطلاع
ٹوکیو کی علاقائی حکومت نے جمعے کے روز دوپہر 3 بجے تک، کورونا وائرس کے دو ہزار ایک نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔متاثرین...
جاپانی وزیراعظم سُوگا کا مزید علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے پر غور
حکومت جاپان کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو روکنے کی کوشش میں مغربی جاپان میں ہنگامی حالت مزید تین پریفیکچروں میں بدھ تک نافذ...