سرینگر:__ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموںوکشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو گھروں سے اغوا کرنے کے بعد انہیں عسکریت پسند قراردیکرجعلی مقابلوں میں شہید کر دیتے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںکہاکہ رواں برس 18جولائی کو ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میںبھارتی فوجیوں نے ایک جعلی مقابلے میں تین کشمیری محنت کشوں کو عسکریت پسند قراردیکر شہید کردیا تھا جو کام کی تلاش میں وادی کشمیر آئے تھے۔تاہم انہوںنے کہاکہ کچھ دن بعد مقتول نوجوانوں کی شناخت ان کے اہلخانہ نے بھارتی فوج کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے ذریعے کی ۔انہوںنے کہاکہ بعدازاںبھارتی فوج نے اعتراف کیا کہ نوجوان کا تعلق راجوری سے تھا اور تینوں نوجوانوںکا ڈی این اے ان کے اہلخانہ سے میچ بھی کرگیا تھا۔عبدالصمد انقلابی نے کہاکہ اب ان تینوں شہید نوجوانوںکی میتیں جنہیں بارہمولہ کے علاقے گانٹھ مولہ کے قبرستان میں دفن کیاگیا تھا کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ1990ء سے لیکر آج تک بھارتی فورسز نے تقریبا دس ہزار سے زائدکشمیریوںکو حراست کے دوران لاپتہ کردیاگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فوجی گھروں سے نہتے کشمیریوں کو اغوا کرنے کے بعد جعلی مقابلوںمیں شہید کردیتے ہیں اور بعدازاں انہیں عسکریت پسند قراردیدیاجاتا ہے ۔ عبدالصمد انقلابی نے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموںوکشمیرمیں نہتے کشمیریوںکی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوںنے مقبوضہ علاقے میں قتل عام کے تمام واقعات کی کسی آزادانہ بین الاقوامی ادارے یا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ ان میں ملوث اہلکاروںکو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے ۔
Latest article
NYPD Announces Citywide Crime Statistics for February 2021
New York____For the month of February 2021, New York City saw continued reductions in every major index crime category with the exception of grand...
GOVERNOR CUOMO ANNOUNCES $29 MILLION AVAILABLE TO SUPPORT ESSENTIAL WORKERS AND FIRST RESPONDERS THROUGH...
Program Was Designed to Assist Essential Workers and First Responders with Urgent Economic Needs Amidst Ongoing COVID-19 Pandemic
Up to $1,000 Available per Household from...
MAYOR DE BLASIO APPLAUDS U.S. SENATE PASSAGE OF AMERICAN RESCUE PLAN
NEW YORK___Mayor Bill de Blasio today released the following statement applauding the passage of the American Rescue Plan in the U.S. Senate. The legislation...