احتساب کے نام پر سیاسی انجینئرنگ ملکی مفاد کیخلاف سازش ہے، (ن) لیگ فرانس

0
222

پیرس:___ پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیرمین راجہ علی اصغر نے کہا کہ ملکی حالات میں اپوزیشن رہنماوں میں غداری کے سرٹیفکیٹس تقسیم کرنا ملکی مفاد کے خلاف ہے سیاست کو سیاست تک رکھنا چاہئے احتساب ہونا چاہئے مگر احتساب کے نام پر سیاسی انجینئرنگ جمہوریت اور ملکی مفاد کے خلاف سازش ہے ،ہمارے قائد میاں نواز شریف اور پوری جماعت اپنی مسلح افواج کا مکمل احترام کرتے ہیں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کتنے افسوس کی بات ہے تین بار ملک کا وزیر اعظم منتخب ہونے والے لیڈر میاں نواز شریف سمیت دیگر رہنمائوں کو غدار قرار دے کر سیاسی بونے اپنے قد بڑھانے میں مصروف ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی اپیل ہے کہ ملک میں انتقامی احتسابی عمل روکا جائے اس موقع پر نائب صدر ن لیگ حاجی نثاراحمد اور چوہدری شہباز آف کوٹلہ بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا ہم نواز شریف کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ان کی جمہوریت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر حکم پر عملدرآمد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here