واشنگٹن:___امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈاکٹروں نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ صدر جن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، وہ کافی بہتر ہیں اور اُن میں مرض کی علامات کم ہو رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ کو واشنگٹن کے نواح میں واقع فوجی ہسپتال میں جمعہ کے روز منتقل کر دیا گیا تھا جسے ڈاکٹروں نے احتیاطی اقدام قرار دیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ہفتے کے روز ہسپتال کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر کو بخار نہیں ہے اور انہیں مصنوعی طریقے سے آکسیجن نہیں دی جا رہی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ میں تھکن، ناک کا بند ہونا اور کھانسی کی علامات کم ہوتے ہوئے بہتر ہو رہی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ انٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کے پانچ روزہ کورس پر ہیں۔ ڈاکٹروں میں سے ایک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر کا کہنا تھا “میں ایسا محسوس کر رہا ہوں کہ جیسے میں آج ہی یہاں سے فارغ ہو سکتا ہوں”۔ لیکن ڈاکٹروں نے متعد د بار یہ پوچھے جانے کے باوجود یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا ابھی تک صدر کو آکسیجن لگانے کی ضرورت پڑی ہے یا نہیں۔ اُنہوں نے ہسپتال سے صدر کو فارغ کرنے کا کوئی وقت بھی نہیں بتایا۔صورتحال سے آگاہ ایک شخص کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صدر کی نہایت اہم علامات بہت تشویش ناک تھیں اور اُن کی دیکھ بھال کے لحاظ سے اگلے 48 گھنٹے نازک ہوں گے
Latest article
بھارت اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال...
اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر...
وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی...