امریکی صدراورخاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی کورونا کا شکار

0
133

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورخاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی کورونا کا شکارہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرا اوراہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ہم سب اس وبا کا مقابلہ ساتھ مل کرکریں گے۔

دوسری جانب خاتون اول نے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سال بہت سارے امریکیوں کی طرح کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پرمیں اورامریکی صدر بھی خود کو قرنطینہ کررہے ہیں۔ ہم دونوں ٹھیک ہیں اورمیں نے اپنی آنے والی تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں۔ آپ سب اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہم اس ساری صورتحال سے مل کرمقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد صدرٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ٹیسٹ ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here