شہباز شریف کی گرفتاری سمیت حکومتی انتقامی کاروائیاں ناقابل قبول ہیں، روحیل ڈار، احمد جان

0
322

نیویارک : پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار اور نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی حکومت نے انتقامی کاروائیوں کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔اپنے مشترکہ بیان میں روحیل ڈار اور احمد جان نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام ساتھی اور جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانی ، نیازی حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اگر ان کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھی امریکہ میں ہر اہم فورم پر آواز بلند کریں گے ۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس ا ے کے صدرروحیل ڈار نے کہا کہ میاںشہباز شریف کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے صرف اس لئے جیل بھیج دیا گیا تاکہ اپوزیشن کی حق و سچ کی آواز کو دبا یا جا سکے ۔حق و سچ کی آواز دبانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے ۔ آج ان کی داستاں بھی نہیں ہے ، داستانوں میں ۔ یہی انجام نیازی حکومت کا ہو گا۔
مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے کہا کہ پاکستان جمہوری اور سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہوا اور جمہوری طور پر ہی آگے بڑھے گااور مستحکم ہوگا۔پاکستان کو موجودہ غیر جمہوری اور سلیکٹڈ حکومت نے جتنا نقصان پہنچایا ، اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا۔ پاکستان اب مزید اس غیر جمہوری حکومت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
روحیل ڈار اور احمد جان نے کہا ہے کہ امریکہ بھر میںموجود تمام مسلم لیگی ساتھی ، حکومتی انتقامی کاروائیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں اور آئندہ آنیوالے دنوں میں ہم سب کو مل کر امریکہ سے ایک واضح پیغام دینا ہے کہ جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانی حکومتی سیاسی انتقامی کاروائیوں کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے اور ان کے خلاف ہر اہم فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here