جاپان نے ملک میں داخلے پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی

0
93

جاپان نے سیاحوں کے علاوہ دنیا بھر سے آنے والے غیر ملکیوں کے لئے داخلے کی پابندیوں میں جمعرات سے نرمی کردی۔حکومت جاپان نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے 159 ممالک اور علاقہ جات کے لوگوں کے داخلے پر اصولی طور پر پابندی عائد کی تھی۔ حکومت نے ویتنام، تائیوان اور بعض دیگر ایسے مقامات سے کاروباری افراد کے آنے جانے پر پابندی پہلے ہی نرم کر رکھی ہے جہاں انفیکشن قابو میں ہے۔عالمی سطح پر پابندیوں کو کم کیا جارہا ہے لہٰذا درمیانی اور طویل مدتی قیام کے لئے اہل غیر ملکی، مثلاً طبی اور تعلیمی پیشہ ور افراد، طلباء اور کاروباری افراد کو جاپان میں داخلے کی اجازت مل سکے گی۔لیکن ان کو صرف اس صورت میں داخل ہونے کی اجازت ہے جب ان کے ضامن، جیسے انہیں ملازمت دینے والی کمپنیاں یا تنظیمیں، جاپان پہنچنے پر دو ہفتوں کے لئے ان کے قرنطینہ میں رہنے کو یقینی بنائیں۔داخلے کی اجازت پانے والے افراد کی تعداد بھی محدود ہے۔ ہوائی اڈوں پر وائرس کی جانچ کے نظام کو وسعت دیتے ہوئے حکومت بتدریج اس کی گنجائش بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔حکومت دیگر ممالک میں انفیکشن کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اُن کے ساتھ بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ مزید ممالک جاپان سے آنے والے لوگوں کو داخلے کی اجازت دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here