نیویارک‘عابد کشمیری کی سترہویں سالگرہ مقامی گورمے ریسٹورنٹ میں منائی گئی

0
417

نیویارک (نمائندہ خصوصی)پاکستانی امریکن تھینک ٹینک کے زیراہتمام اور راجہ رزاق کی کاوشوں سے پاکستانی فلموں اور اور ڈراموں کے لیجنڈ آرٹسٹ عابد کشمیری کی سترہویں سالگرہ مقامی گورمے ریسٹورنٹ میں منائی گئی،اس پروگرام کے سٹیج سیکریٹری شپ فریدہ خان اور خود راجہ رزاق نے نبھائی،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور یہ نیک فریضہ بھی رزاق نے ادا کیا- راجہ رزاق کی یہ اداسامعین کو پسند آئی کہ وہ اس ادارہ کے زیر اہتمام آرٹسٹوں کی بھی پذیرائی کرتے ہیں،پاکستان کی فلم انڈسٹری جس تنزل کا شکار ہے ایسے حالات میں ان اداکاروں کو یاد رکھنے میں اس انڈسٹری میں جان پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے کہ ہم آپ کو بھولے نہیں کہ آپ حضرات نے ماضی میں خوبصورت پروگرام اور فلمیں دیں اور ایساپروگرام اس سوال کو بھی جنم دیتا ہے کہ آخرکار کیا آفت آئی کہ اس انڈسٹری کے پاؤں ڈگمگائے،جبکہ اداکاری یا کہانی نویسی یا ڈائیلاگ لکھنے کی صلاحیت کہیں غائب نہیں ہوئی اور نہ گئی ہے،سیاسی تنزل ایک ایسی وباء ہے کہ جس سے کوئی ادارہ محفوظ نہیں ہوتا،اور اس تنزل کی زد میں یہ ادارہ بھی آیا ہے ایسے حالات  میں یہ تھوڑی سی کاوش بہت بڑی ہوتی ہے کہ دیار غیر میں اپنے اداکار کی سالگرہ منائیں، اور ان کے ہنر پر ان کو خراج تحسین پیش کریں اس پروگرام میں مخصوص حضرات کو دعوت دی گئی تھی اور خیبر سوسائٹی کے ارکان بھی اپنی ہی حیثیت سے عابد کشمیری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے موجود تھے،جس میں خالد خٹک، ابراہیم اور عمر خان کی حاضری قابل ذکر ہے،بلکہ خالد خٹک نے عابد کشمیری کی ہنر پر مدلل تقریر بھی کی،یو این کے اکاؤنٹ برانچ میں پنتالیس سال سے زیادہ کام کرنے والے محترم شیر افضل خان بھی موجود تھے،پاکستانی امریکن فریڈم فورم کے جنرل سیکریٹری شاہد کامریڈ جو اپنے ملک کے آرٹسٹوں کی قدروقیمت جانتے ہیں وہ بھی عزت افزائی کیلئے موجود تھے، اس پروگرام میں خواتین کے آرگنائزیشن پاسوو کے اراکین بھی ایک آرگنائیزیشن کی دعوت چھوڑ کر شامل ہوئے اور اس کے کرتا دھرتا میں عطیہ شہناز اور سمیرہ نور ہیں اور عطیہ شہناز نے بہت اچھے طریقے سے عابد کشمیری کو خراج تحسین پیش کیا ان کا انداز بہت اچھا اور الفاظ کی ادائیگی پراثر تھی،معلوم یہ ہوا کہوہ پروفیسر ہیں،اس پروگرام میں آصف بیگ بھی شامل تھے،لیکن اس دفع مخصوص سوٹ میں نہیں بلکہ سادہ پینٹ قمیض میں تھے انہوں نے بھی عابد کشمیری کو خراج تحسین پیش کیا،عابد کشمیری نے تین سو سے ذیادہ فلموں میں کام کیا،اور ایسے موقع پر ان کا سامعین کے ساتھ نوک جھونک بہت ہی دلچسپ ہوتا ہے اور سامعین اس سے بہت محظوظ ہوتے ہیں،اور بعض سامعین اسی مقصد کیلئے ان کو چھیڑتے بھی ہیں،بہر صورت ان کی باتوں سے واقعی ایسا ہی لگا کہ ان نے فلم انڈسٹری میں اگرچہ بھرپور زندگی گزاری،انہوں نے اداکاری حسب روایت اپنے والدین کے منشاء کے خلاف شروع کی لیکن آخر میں ان کے پاک رویہ نے ان کو متاثر کیا اور تب شکایت اور ناراضگی کا سلسلا بھی دم توڑ گیا،بہر صورت ہم نے جو سنا تھا ان کے بارے میں،ان کو ویسے ہی بڑا پایا،جس میں ان کی انکساری نے بڑا کردار ادا کیا،ورنہ اتنی شہرت پانے والے تھوڑے سے کھسک جاتے ہیں،ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جس میں سب دوستوں نے حصہ لیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here