امریکی سفارتخانہ کا اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان

0
240

حالات سازگار ہوتے ہی دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز ہوجائیگا، ترجمان
اسلام آباد(صفدر حسین سے) امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق یکم اکتوبر سے اسلام آباد اور امریکن قونصلیٹ کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا کی خدمات بحال کر رہے ہیں، اسٹوڈنٹ ویزا کا اجراء امریکا میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکا میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چند مہینے درخواست گزاروں اور ملازمین کی کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پرصَرف کیے ہیں لہذا درخواست گزار پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری نہایت لازمی ہے جبکہ حالات سازگار ہوتے ہی دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here