امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں صرف ساڑھے سات سو ڈالر انکم ٹیکس ادا کیا، ٹرمپ نے پچھلے 15 میں سے 10 سالوں میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلے سال کے دوران 750 ڈالر انکم ٹیکس دیا، حالانکہ 2018 تک ٹرمپ نے رئیلٹی ٹیلی وژن پروگرام سمیت دیگر لائسنسنگ ڈیلز سے 42 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمائے۔ٹرمپ نے 2018 میں آمدنی کے باوجود 4 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کا نقصان ظاہر کیا، صدر ٹرمپ کاروبار میں نقصان دکھا کر ٹیکس بل کو کم ترین سطح پر لائے۔اخبار کے مطابق ٹرمپ اور ان کی کمپنیوں کے گزشتہ 20 سال کے ٹیکس گوشواروں کا ڈیٹا حاصل کیا۔ ڈیٹا میں 2018 اور 2019 میں ٹرمپ کے ذاتی گوشواروں کی کوئی معلومات نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹ جعلی قرار دے کر مسترد کردی، تاہم ٹیکس کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت پیسے دیے، بہت زیادہ انکم ٹیکس ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ گوشوارے نہیں دونگا کیونکہ وہ Internal Revenue Service آڈٹ میں ہیں اور صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیئے بغیر بریفنگ ختم کر دی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ دوسری بار صدر منتخب نہ ہوا تو اقتدار پرامن طور پر منتقل کر دوں گا۔
Latest article
بھارت کا دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سواروں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اُٹھا جس پر...
امریکا میں پاکستانی نژاد صائمہ محسن پہلی وفاقی پراسیکیوٹر مقرر
واشنگٹن: امریکا میں پہلی بار مسلمان خاتون کو وفاقی پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے اور یہ اعزاز ایک اپکستانی کے حصے میں آیا ہے۔
امریکی نشریاتی...
MAYOR DE BLASIO DELIVERS REMARKS AT THE STATE OF OUR COMMUNITIES PANEL AS PART...
Mayor Bill de Blasio: All right. Erica, thank you. Happy Peace Week, everybody. Erica, thank you so much, truly from my heart, for everything you...