مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی دہشتگردی ،2نوجوان شہید

0
86

سرینگر (ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ،مزید 2 نوجوان شہید، متعددکو گرفتار کر لیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسزنے تازہ کارروائی کے دوران گزشتہ روز پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سامبورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج کا آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔دوسری طرف بھارتی پولیس نے اسلام آباد اور کپواڑہ اضلاع سے دو نوجوانوں جبکہ شمالی اور وسطی کشمیر کے دیگر علاقوں سے متعدد نوجوانوں کوگرفتار کر لیا ۔ادھر قابض فورسز نے 2011 میں حریت لیڈرسید علی گیلانی کی تقریر سننے پر بغاوت کا مقدمہ درج کر کے اسلام آباد کے علاقے اروانی کے 73 سالہ کشمیری بزرگ محمد یوسف مکروکو جیل بھیج دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here