طلال چودھری پر تشدد، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی

0
59

فیصل آباد: طلال چودھری پر تشدد کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے معاملے کی تحقیقات کر کے تین روز میں رپورٹ دے گی۔سابق لیگی ایم این اے طلال چوہدری پر تشدد کے معاملہ پر پولیس کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اے ایس پی پیپلز کالونی  عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول کمیٹی کے ممبر ہیں۔ کمیٹی طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز طلال چودھری کو کسی نے مارا جس سے ان کا کندھا ٹوٹ گیا اور دونوں بازروں فریکچر ہوئے، زرائع کے مطابق طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے درمیان پہلے اچھے تعلقات بھی رہے، دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تو بڑھتی چلی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ن لیگی ایم این اے طلال چودھری کو زخمی حالت میں لاہور کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔

دوسری جانب واقعے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میرے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا خاتون رکن اسمبلی سے تعلق نہیں۔  مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں واقعے کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔ موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں۔  واقعے کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے۔انہوں نے کہا کہ سب ماوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ۔ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔لیگی رہنما طلال چوہدری کو  ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں داخل ہوئے تیسرا دن ہوچکا ہے تاہم کوئی لیگی رہنما ان سے ملاقات یا عیادت کے لئے نہیں پہنچا۔ گذشتہ روز تقریبا تمام لیگی قیادت لاہور میں موجود تھی تاہم کسی نے طلال چوہدری کا حال تک نہیں پوچھا۔پارٹی ذرائع کے مطابق  آج اتوار کو مسلم لیگ ن پنجاب کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا طلال چوہدری سے ملنے کا امکان ہے۔ سائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طلال چوہدری ایشو کی تحقیقات کر کے 3 دن میں رپورٹ تیار کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here