‘گلگت بلتستان کے انتخابات آ رہے ہیں، یہ شہباز شریف کو گرفتار کرانا چاہتے ہیں’

0
91

اسلام آباد: ___  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک پر مسلط ہیں، 2018 کے آر ٹی ایس کو بٹھانے کا تسلسل جاری ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات آ رہے ہیں، یہ شہباز شریف کو گرفتار کرانا چاہتے ہیں۔  ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کیخلاف دی جانیوالی درخواست میں بھی جعلسازی کی گئی، شہباز شریف کیخلاف 58 والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا، 58 والیم اور 110 گواہوں کے بیانات میں ایک لفظ شہباز شریف کیخلاف نہیں، شہباز شریف 60 دن نیب کے عقوبت خانے میں تھے، شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکا، اب گرفتاری کیوں ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ایک نالائق اور کرپٹ ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا، یہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین نیب کو مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، آٹا چوری کا رنگ لیڈر نظر نہیں آتا،عمران خان نیب کے ذریعے شہباز شریف کوکیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں ؟ قانون کا قتل کر کے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا گیا، شہباز شریف اے پی سی کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here