کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان تاریخی طور ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے ،یہ خطہ مجاہدین آزادی نے لازوال قربانیاں پیش کرکے آزاد کروایا ہے ،معاہدہ کراچی کی روح سے حکومت آزادکشمیر نے عارضی طور پر اس علاقے کا انتظام و انصرام حکومت پاکستان کے سپرد کیا تھا،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک باوقار اور بااختیار نظام حکومت دے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی شروع دن سے یہ کوشش کررہی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں چونکہ یہ خطہ کشمیر کا حصہ ہے اورکشمیر کا بڑا حصہ ابھی تک دشمن کے قبضے میں ہے اس کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک اس علاقے کا سٹیٹس تبدیل کیے بغیر یہاں کے عوام کو حقوق فراہم کیے جائیں۔
Latest article
بھارت اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال...
اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر...
وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی...