کشمیری چاہیں گے کہ ان پربھارت کے بجائے چین کی حکومت ہو:فاروق عبداللہ

0
117

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس وقت کشمیری عوام خود کو بھارتی شہری محسوس نہیں کرتے ، نہ ہی وہ بھارتی بننا چاہتے ہیں بلکہ وہ چاہیں گے کہ ان پر بھارت کے بجائے چین کی حکومت ہو۔’’دی وائر ‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کشمیریوں کو غلام قرار دیتے ہوئے کہا ان کیساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا بی جے پی کا یہ دعویٰ ایک بکواس سے زیادہ کچھ نہیں کہ کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کی سیاسی حیثیت سے متعلق اگست 2019 کا فیصلہ تسلیم کر لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہر گلی سے بھارتی فوجی واپس بلا کراوردفعہ 144 اٹھا دی جائے تو لاکھوں کی تعداد میں کشمیری سڑکوں پر ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here