محفوظ اولمپکس کے انعقاد پر ہر ممکن کوشش کرنے پر اتفاق”وزیر اعظم سوگا یوشی ہیدے

0
180

جاپان کے وزیراعظم اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، آئی او سی کے سربراہ نے اگلے سال ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے بحفاظت انعقاد کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر اعظم سوگا یوشی ہیدے اور آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے بدھ کے روز تقریبا 15 منٹ تک فون پر بات کی۔ گزشتہ ہفتے جناب سوگا کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد یہ ان کے درمیان پہلی بات چیت تھی۔ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کی وزیر ہاشیموتو سئیکو نے بھی بات چیت میں حصہ لیا۔محترمہ ہاشیموتو نے کہا کہ گفتگو انتہائی پُرتپاک اور مثبت رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت میں کورونا وائرس کے مسئلے کو حل کرنے اور اگلے سال کامیاب کھیلوں کے انعقاد کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔2020 ٹوکیو گیمز کو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here