جاپان میں داخلے پر پابندیاں اگلے مہینے سے نرم ہونے کا امکان

0
114
A tourist purchases a bus ticket in the arrivals area at the Narita International Airport in Nairta, near Tokyo, Wednesday, April 1, 2020. (AP Photo/Jae C. Hong)

جاپانی حکومت اگلے ماہ دنیا بھر سے لوگوں کے ملک میں داخلے پر پابندیوں میں نرمی کرسکتی ہے۔

اس وقت 159 ممالک اور خطوں کے افراد کا ملک میں داخلہ اصولی طور پر بند ہے۔ لیکن حکومت ایک درجن سے زائد اُن ممالک اور خطوں کے ساتھ پابندیوں کو کم کرنے کے لئے بات چیت کر رہی ہے جہاں انفیکشن پر قابو پایا گیا ہے۔ حکومت پہلے ہی ویتنام اور تائیوان سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کے لئے آمد و رفت کی سہولت بحال کر چکی ہے۔ حکومت کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ طبی ماہرین، اساتذہ اور دیگر ایسے افراد کے داخلے کی اجازت دینے پر غور کرنا چاہتی ہے جو درمیانے یا طویل مدتی قیام کے لئے اہل ہیں۔ حکومت ایسے لوگوں کو وائرس کا ٹیسٹ کرنے اور جاپان پہنچنے کے بعد 14 دن تک خود کو الگ تھلگ رکھنے کی شرائط عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سرکاری اعانت کے اہل طلبا کے علاوہ، جو پہلے ہی جاپان میں داخل ہوچکے ہیں، نجی مالی اعانت والے غیر ملکی طالب علموں کو داخلے کی اجازت دینے کا بھی ارادہ کیا گیا ہے۔حکومت کا ارادہ ہے کہ فی الحال محدود تعداد میں لوگوں کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ ہوائی اڈوں پر وائرس ٹیسٹنگ نظام میں توسیع کرتے ہوئے بتدریج اس تعداد میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here